بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

ایم کیو ایم قائد کی ملک دشمن تقریر کے بعد بابر غوری‘ رشید گوڈیل ‘سید خالد احمد ‘سلیم شہزاد فیصل سبز واری نے فوری طور پر کیا ، کیا؟ تہلکہ خیز خبر

datetime 23  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) ایم کیو ایم کی ملک دشمن تقریر کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے بیان سے لاتعلقی کا اظہار شروع کردیا ہے اور پاکستان زندہ باد کے پیغامات جاری کر دئے۔ایم کیو ایم کے معروف رہنما بابر غوری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا’’پاکستان زندہ باد‘‘۔فیصل سبزواری کا بھی کہنا تھاکہ پاکستان زندہ باد۔طاہر مشہدی بولے کہ ہمیں پاکستان کیلئے خدمات پر فخر ہے ’’پاکستان زندہ باد‘‘۔رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ میں صرف ایک پاکستان پر یقین رکھتا ہوں۔میرے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے اور کچھ نہیں۔ایم کیوایم کے رہنما رکن سندھ اسمبلی سید خالد احمد نے بھی پاکستان ززندہ باد کا پیغام بھیجا۔
پارٹی کے سینئر رہنما سلیم شہزاد کہنے لگے ہمیشہ پاکستان سے محبت کرو،پہلے پاکستان پھر کوئی اور۔ پاکستان سب سے پہلے ہے اور یہ بات حتمی ہے۔ایم پی اے ارم فاروقی نے متحدہ قائد کے شر انگیز بیان کے بعد ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کر دیااور ایم پی اے خالد بن ولایت ایم کیو ایم سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ، وہ آج پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ترجمان پی ایس پی کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے خالد بن ولایت پی ایس 105 سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔شمولیت سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمیشہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے رہیں گے ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…