منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک فوج نے بڑی کا میا بی حا صل کر لی ٹھکا نے تبا ہ ،دشمن کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

datetime 22  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی/خیبر ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج اور سکیورٹی اہلکاروں نے خیبر ایجنسی اور ہنگو میں ملک دشمنوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 10کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج اور سکیورٹی اہلکاروں نے خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں سترکلے‘ نارے ناؤ‘ تیراہ ‘ راجگال میں زمینی اور فضائی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے دو خفیہ ٹھکانے تباہ جبکہ چھ دہشت گردوں کو ہلاک اور دس کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگو کے علاقے ٹل میں انٹیلی جنس معلومات کی بناء پر کومبنگ آپریشن کیا گیا۔
جبکہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کا دورہ کیا نوجوانوں کے بلند حوصلوں کی تعریف کی اور کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کی۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کے ذریعے جاری ہے اور پاک فوج کا آپریشن خیبر تھری کامیابی سے جاری ہے۔ واضح رہے کہ خیبر ایجنسی میں ایک ہفتے کی کارروائیوں میں 29 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے بارہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے جبکہ دس سے زیادہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…