اسلام آباد( آن لائن ) رواں سال کا آخری جزوی چاند گرہن 16اور17ستمبر کی شب کو ہو گا، جو پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاندگرہن یورپ، افریقہ، ایشیا، آسٹریلیا اور مغربی بحرالکاہل کے خطوں میں دیکھاجاسکے گا۔پاکستان میں چاند گرہن کا عمل16ستمبر کو رات9بجکر 55 منٹ پرشروع ہوگا اور 11 بجکر55 منٹ پر اس کا عروج ہو گا، جبکہ شب ایک بجکر54 منٹ پرختم ہوجائیگا۔ پاکستان میں چاند گرہن کا دورانیہ 3گھنٹے اور 59 منٹ پر محیط ہوگا۔ واضح رہے کہ جزوی چاند گرہن کے دوران زمین کا مکمل سایہ چاند پر نہیں پڑاتا۔