اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے پاکستان کو ویزا استثنیٰ پروگرام میں شامل کرلیا ہے جس کے تحت پاکستانی شہری سیاحت یا کاروبار کیلئے امریکا کا ویزا حاصل کئے بغیر بھی امریکا جاسکیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ نے ویزا استثنیٰ پروگرام کیلئے کوالیفائی کرنے والے ممالک میں پاکستان کو بھی شامل کرلیا ہے۔ پاکستان اس پروگرام کے تحت سہولتوں سے استفادہ حاصل کرنے والا 39 واں ملک ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکہ کے سفر کی لئے پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو اب ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ محکمہ خارجہ نے یہ فیصلہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے مدد کرنے پر کیا ہے۔