پشاور(آئی این پی )کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف شروع مہم میں رواں سال کے دوران اندرون شہر، کینٹ اور رورل سرکلز میں تمام تھانہ جات کے حدود میں 9653بغیر دستاویزات افغان مہاجرین کوگر فتار کرلیاگیا ہے ایس ایس پی آپریشنز نے پشاورپ ولیس کوہ دایات کرتے ہوئے کہاکہ جس کے پاس دستاویزات اور افغان کارڈ اہو ان شریف اور کاروباری لوگوں کو کمپائن کا حصہ نہ بنایا جائے اور نہ کوئی شکایت موصول ہونی چاہئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید خان مروت کی خوصی ہدایات پر پشاور پولیس نے غیر قانونی طور پر بغیر دستاویزات پشاور میں مقیم افغان مہاجرین کے خلاف مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے رواں سال کے دوران پشاور کے تمام تھانہ جات کے حدود میں 9653غیر قانونی طور پر بغیر دستاویزات پشاور میں مقیم افغان مہاجرین کوگرفتارکرلیاگیا ہیں ایس ایس پی آپریشنز نے پشاور پولیس کو خصوصی ہدایات کرتے ہوئے کہاکہ افغان مہاجرین کے خلاف شروع کمپائن میں صرف بغیر دستاویزات ہو تو ان شریف اور کاروباری لوگوں کو تنگ نہ کیا جائے۔