بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

چمن میں پاک افغان سرحد بند،بات بڑھ گئی

datetime 21  اگست‬‮  2016 |

چمن (این این آئی)چمن میں افغانستان سے متصل پاک افغان ’بابِ دوستی‘ تیسرے روز بھی بند رہا ٗسرحدی علاقے سے دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے والے لوگوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کوئٹہ میں پاکستان کی سرحدی سکیورٹی سے متعلق ذرائع نے چمن میں باب دوستی کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسے 18 اگست کو بند کیا گیا تھا۔ ذرائع نے باب دوستی کو بند کرنے کا ذمہ دار افغان سکیورٹی حکام کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بلوچستان کے بارے میں قابل اعتراض ریمارکس کے خلاف دیگر علاقوں کی طرح سرحدی شہر چمن بھی عوام نے احتجاجی ریلی نکالی اور سرحد کے قریب پاکستانی حدود میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کے سکیورٹی حکام نے افغان سرحدی علاقے اسپین بولدک کے لوگوں کو کسی جواز کے بغیر اشتعال دلایا جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں نے نہ صرف پاکستان کی جانب پتھراؤ کیا بلکہ قابل اعتراض جملوں کے اظہار کے علاوہ پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اسپین بولدک میں اشتعال انگیزی کے باعث حفاظتی انتظامات کے تحت چمن میں باب دوستی کو بند کیا گیا۔انجمن تاجران چمن کے صدر محمد صادق اچکزئی نے چمن سے فون پر بتایا کہ باب دوستی کی بندش سے عام لوگوں کے علاوہ تاجروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔محمد صادق اچکزئی کے مطابق باب دوستی کی بندش کے باعث دونوں طرف سینکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جس کے باعث پھل اور سبزیاں خراب ہورہی ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…