جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

ایم کیوایم کے کارکنوں کو تو پہلے ہی رینجرز اور پولیس والے مار رہے ہیں اور اب کون ماررہاہے؟مصطفی کمال نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 21  اگست‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد اس جماعت کے ساتھ ہوگاجن کا چارٹر آف ڈیمو کریسی حقیقی معنوں میں ہوگا جس کے تحت عام آدمی کے بنیادی مسائل کیسے حل ہوں کرپشن کا خاتمہ کس طرح سے کیا جائے گا،ایم کیو ایم کو بھوک ہڑتال کراچی سے نہیں لندن شروع کی جانی چاہئے تھی ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کے روز پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر معروف فلمساز، ٹی وی پروڈیوسر و ڈائریکٹر شہزاد نواز نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، ا س موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون، وسیم آفتاب،اور اشفاق منگی،اداکار فیصل قریشی، عادل مراد بھی موجود تھے۔ سید مصطفی کمال نے شہزاد نواز کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت پر انھیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی پورے ملک کے عوام اور ملک سے باھر رہنے والے پاکستانیوں کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے،انھوں نے کہا کہ پارٹی میں اگر کسی کا ہم سے اختلاف ہوا تو ہم اسے عزت و احترام کے ساتھ جانے دیں گے کسی کے ساتھ زور زبردستی نہیں کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے بھارتی وزیر اعظم مودی کے بیان پر کیوں خاموش ہے، ایم کیو ایم تو کسی جانور کے مرنے پر بھی ٹکر چلوا دیتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم کسی عہدے کی تبدیلی کے لئے کسی کے ساتھ اتحاد یا کسی کی تحریک میں شامل نہیں ہوں گے ہم ایسے لوگوں کے ساتھ چارٹر آف ڈیمو کریسی کریں گے جس میں عوام کے بنیادی حقوق کی بات کی جائے۔جو ملک سے کرپشن کے خاتمے کو سلوشن دیں، انھوں نے کہا کہ انھوں نے کہا کہ ایم کیوا یم کو کراچی پریس کلب کے باھر بھوک ہڑتال کرنے کے بجائے لندن میں بھوک ہڑتال کرنی چاہئے تھی ،ایم کیوایم کے کارکنوں کو تو پہلے ہی رینجرز اور پولیس والے مار رہے ہیں اور اب الطاف حسین کارکنوں کو بھوک سے مار رہے ہیں،جب ایم کیو ایم نے دیکھا کہ لوگ ان کے کہنے پر ہڑتال نہیں کر رہے ، نہ ہی ان کی کوئی بات مانی جارہی ہے تو انھوں نے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے نیا طریقہ نکالا ہے،سید مصطفی کمال نے کہا کہ عام آدمی اب نعرے سن سن کر تھک چکا ہے وہ عملی کام چاہتا ہے،فلمساز و پروڈیوسر شہزاد نواز نے کہا کہ ملک بائیس کروڑ عوام مایوسی کا شکار نہیں صرف چند لوگ مایوس ہیں،میں اور میرے ساتھی ایسے لوگوں کے ساتھ شامل ہونا چاہتے تھے جو عوام کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کرنا چاہتے ہوں، یہ باتیں ہم نے سید مصطفی کمال میں محسوس کیں اور ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ شہزاد نواز پاک سر زمین پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی رکن کی حیثیت سے کام کریں گے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…