اسلام آباد/لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان لینڈ ریونیو ویلفیئر فنڈ کے نئے رولز جاری کردیئے۔ جس کے تحت ملازمین کو ان کی بیٹیوں کی شادی پر پچاس ہزار روپے سمیت دیگر مراعات دینے کی منظوری دیدی گئی۔ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل ان لینڈ ریونیو ویلفیئر فنڈ بورڈ قائم کر دیاگیا ہے جس کی سربراہی ممبر ان لینڈ آپریشن کرے گا، جبکہ دوسرا ریجنل ان لینڈ ریونیو ویلفیئر فنڈ بورڈ چیف کمشنر یا ڈی جی کے ماتحت کام کرے گا۔ویلفیئر بورڈ گریڈ 16کے ملازم کے میٹرک میں 70 فیصد نمبر لینے والے ایک بچے کو سالانہ بیس ہزار روپے دے گا۔ اس کے علاوہ گریڈ 16کے ملازم کی دو بچیوں کی شادی کیلئے فی کس 50ہزا روپے دئیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کی منظوری کے بعد ملازمین کو قرضے، سرکاری مکانات کی تزئین و آرائش کے لئے پیسے بھی دیئے جائیں گے۔