بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

ایم کیوایم کے سینئر رہنماؤں کی حالت بگڑ گئی،ہنگامی طبی امداد

datetime 21  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ایم کیوایم اورمہاجروں پرڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف ایم کیوایم کی تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے والوں میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان بھی شامل ہوگئے ۔مورخہ 17، اگست کو ایم کیوایم کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجاً تادم مرگ بھوک ہڑتال کاآغاز کیاتھا۔تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے والوں میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان،اراکین رابطہ کمیٹی اسلم آفریدی، ذاکرحسین ،ارکان سندھ اسمبلی سیف الدین خالد، یوسف شاہوانی کے علاوہ ایم کیوایم کے ذمہ داران جاوید اختر، فیصل رفیق، محمد رشید، سردارگل محمد، امجد حسین، اسداللہ ، رفیع اکبر، وسیم ترک، امجد اللہ خان، اویس الحسن برنی اور محمد دانش شامل ہیں۔تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے والے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں اورکارکنوں کے عزم وحوصلے اورہمت وجرات سے ایم کیوایم کے کارکنان وعوام میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آرہا ہے ۔

رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی
کراچی (این این آئی) کراچی پریس کلب کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق یوسف شاہوانی کو تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے 92گھنٹے سے زائد ہوچکے ہیں اس سے قبل بھی بھوک ہڑتال کے تیسرے دن ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی اور انہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ ڈاکٹروں کے منع کرنے کے باوجود چوتھے دن دوبارہ سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے تھے اور آج بھوک ہڑتال کے پانچویں دن یوسف شاہوانی کی طبیعت پھر انتہائی ناساز ہوگئی جنہیں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹر طبی امداد فراہم کررہے ہیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق یوسف شاہوانی کے مسلسل بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کے باعث انہیں شدید جسمانی کمزور ی ہورہی ہے اور ان کا بی پی اپ ڈاؤن ہورہا ہے ، شوگر لیول درست نہیں ہے جس سے انکی زندگی کو خطرہ لاحق ہے ۔

ایم کیوایم کی تادم مرگ بھوک ہڑتال کے پانچویں دن حق پرست رکن سندھ اسمبلی فیصل رفیق اور ٹاؤن ممبر شہزاد کی طبیعت خراب ہوگئی
کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہرجاری تادم بھوک ہڑتال کے پانچویں دن حق پرست رکن سندھ اسمبلی فیصل رفیق کی طبیعت خراب ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق فیصل رفیق مورخہ 18اگست 2016ء جمعرات کی شام سے مہاجروں کے سیاسی ، معاشی ، سماجی ، تعلیمی ، جسمانی قتل عام ، کارکنان کے گھروں و دفاتر پر غیر آئینی و غیر قانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف تادم بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے تاہم بھوک ہڑتال کے پانچویں روز دوپہر1:30بجے وہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں بے ہوش ہوگئے ان کا فوری طور پر ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین نے طبی معائنہ کیا اور انہیں میڈیکل ایڈ کے کیمپ میں ڈرپس لگائی گئی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق فیصل رفیق کو بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے 71سے زائد گھنٹے گزر چکے ہیں جس کے باعث کا بی پی ، نبض ، ٹیمپریچر ، فاسٹ بلڈ شوگر اور یورین آؤٹ پٹ نارمل نہیں ہے ۔ ڈاکٹروں نے فیصل رفیق کو تادم مرگ بھوک ہڑتال ختم کرنے کا مشورہ دیا لیکن وہ اس بات پر مصر رہے کہ جب تک مہاجروں کے ساتھ ظلم وزیادتی اور ناانصافیوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوجاتا اور ایم کیوایم کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کرلیے جاتے وہ تادم مرگ بھوک ہڑتال پر سے نہیں اٹھیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…