اسلام آباد (این این آئی)جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی تودہ گرنے سے سیلفی لیتی ایک ہی خاندان کی 3خواتین جاں بحق ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کا ایک خاندان سیاحت کیلئے جھیل سیف الملوک جارہا تھا کہ اس دوران راستے میں خواتین نے ایک گلیشیئر کے قریب رک کر سیلفیاں بنانی شروع کردیں۔ خواتین سیلفیاں بنارہی تھیں کہ اسی دوران ان پر برفانی تودہ ٹوٹ کر آن گرا اور وہ اس کے نیچے دب گئیں۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خواتین کو تودے کے نیچے سے باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ پہلے ہی جاں بحق ہوچکی تھیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں۔