لاہور( این این آئی)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنجاب میں کومبنگ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 196 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں جاری کومبنگ آپریشن کے دوران القاعدہ کے 9 اور تحریک طالبان پاکستان کے 13 دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔سب سے زیادہ دہشت گرد لشکر جھنگوی کے گرفتار ہوئے۔ کالعدم لشکر جھنگوی کے 176 دہشت گردوں کو پنجاب کے مختلف اضلاع سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے القاعدہ کے 5 جبکہ ڈیرہ غازی خان سے 4 دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔ دہشت گردوں کی گرفتاری سے نہ صرف ان کے نیٹ ورک کو توڑنے میں مدد ملی بلکہ امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہوتی نظر آتی ہے۔