لاڑکانہ (آئی این پی)سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد شہیدوں کو سلام پیش کرنے آیا ہوں،نئے وزیراعلیٰ سندھ بہتر طریقے سے کام کررہے ہیں اور نئے نوجوانوں کے موقع ملنا چاہیے،پیپلزپارٹی ایک سمندر ہے جو بھی شامل ہوگا خوش آمدید کہیں گے۔اتوار کو سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے گڑھی خدابخش پر بینظیر بھٹو شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد شہیدوں کو سلام پیش کرنے آیا ہوں۔قائم علی شاہ نے کہا کہ نوجوانوں کو بھی موقع ملنا چاہیے اور نئے وزیراعلیٰ سندھ بہتر طریقے سے کام کررہے ہیں،شہید بھٹو اور بینظیر بھٹو کے منشور پر چل کر میں نے عوام کی خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک سمندر جو بھی شامل ہوگا خوش آمدیدکہیں گے۔