پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر, وزیر اعظم نے احکامات جاری کر دیئے

datetime 21  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی سمریمسترد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت کیڈ کو اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں جس کے بعد وزارت کیڈ نے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی سمری وزیر اعظم نواز شریف کو بھجوائی تھی جسے انہوں نے مستر کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق فنانس ڈویژن نے مالی مشکلات کے باعث وزیر اعظم کونئی بھرتیاں کرنے کی بجائے تمام اسامیوں پر اشتہارات دینے کی تجویز دی تھی،ڈیلی ویجز کو ٹیسٹ پاس کرنے پر صرف 5نمبر ملیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو کابینہ کمیٹی نے 2013میں مستقل کرنے کی حکمت عملی دی تھی لیکن ہزاروں اساتذہ کے مستقبل کا فیصلہ وزارت کیڈ کے حکام کی پسند نہ پسند پر لٹکایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین اپنی مستقلی کے لیے ڈی چوک او ر پریس کلب کے باہر کئی دن تک دھرنہ دیتے رہے ہیں جس کے بعدسینٹ کے چےئرمین و دیگر اہم سیاسی شخصیات انکی مستقلی کے لیے حکومت کو کردار ادا کرنے کی ہدایت کی تھی ۔اسی حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت کیڈ کو اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…