جیکب آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ایس 14 جیکب آباد کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا ، اورنگزیب خان پہنور نے 10 ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیابی اپنے نام کر لی ۔ مسلم لیگ ن نے دوسرا اور تحریک انصاف نے تیسرا نمبر حاصل کیا ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار میر اورنگزیب خان پنہور نے 24084 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی ، مسلم لیگ ن کے امیدوار اسلم ابڑو کو 13498 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر اور تحریک انصاف کے میرا راجہ خان جکھرانی نے 8960 ووٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ انتخابات کے نتائج کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکن ٹولیوں کی صورت میں فاتح امیدوار کے گھر کے باہر جمع ہوگئے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے خوشی کا اظہار کیا ۔