منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

امتیازاحمد شیخ کے بعد لائن لگ گئی،بڑے بڑے سیاسی رہنماؤں کی اہم جماعت میں شمولیت کی تیاریاں،نام سامنے آگئے

datetime 20  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(فنگشنل)کے رکن سندھ اسمبلی امتیازاحمد شیخ کی جانب سے پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پیپلزپارٹی مخالف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔جی ڈی اے میں شامل کئی سیاسی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے رابطے شروع کردیئے ہیں۔امتیاز شیخ کے بعد رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر،شہر یار مہر،مہتاب اکبر راشدی،جام معشوق علی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔نیشنل پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی ابراہیم جتوئی اور دیگر نے بھی پیپلزپارٹی قیادت سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔ٹھٹھہ کے شیرازی اور نوشیروفیروز کے جتوئی برادران نے بھی نئے وزیر اعلی کے انتخاب میں سیدمراد علی شاہ کو ووٹ دے کر پیپلزپارٹی میں اپنی شمولیت کا اشارہ دیا تھا۔جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم اور لیاقت جتوئی کو مائنس کرکے ان کے خاندان کے دیگر افراد کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔آئندہ دنوں میں سندھ کی سیاسی صف بندی میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…