کراچی (این این آئی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی مداخلت پر پولیس نے ایم کیو ایم کے6 گرفتارکارکنان کو رہا کردیا گیاہے۔یہ کارکنان گلستان جوہر کے سیکٹر سے اے ٹی سی کے قانون کے تحت گرفتار کئے گئے تھے۔ جمعہ کو پولیس نے ہائی کورٹ سے اجازت لیکراور تمام ترقانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد انکو رہا کردیا ہے۔پولیس کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آزاد ہونے والوں میں سید ارسلان علی ولد سید انتخاب علی، محمد عدیل ولد شمشیر علی، سیدطلحہٰ علی ولد سید اظہر علی، وقاص احمد ولد ناصر احمد ،غلام مرتضیٰ قادری ولد غلام نبی قادری اور ذیشان بشیر ولد بشیر احمد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ رہا ہونے میں تاخیر قانونی کاروائی کی وجہ سے ہوئی۔