لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کی کی ضد کر نا چھوڑ دیں‘دھر نے اور احتجاج ملکی تر قی کیخلاف سازش ہے ‘شیخ رشید نوازشر یف سے ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے(ن) لیگ کے خلاف ہیں ‘طاہر القادری ‘عمران خان اور شیخ رشید ایک ہی مشن پر کام کر رہے ہیں ‘(ن) لیگ کی حکومت اور وزیر اعظم نوازشر یف کو کوئی خطر ہ نہیں۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء4 اللہ خان نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کیلئے چور دروازے سمیت ہر آپشن استعمال کر نا چاہتے ہیں مگر انکو مایوسی کے سواکچھ بھی ملے گا اور (ن) لیگ آئندہ انتخابات میں بھی کا میاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میرے سمیت بہت سے لوگ اس بات کے گواہ ہیں کہ شیخ رشید احمد عام انتخابات سے پہلے نوازشر یف سے ٹکٹ لینے کیلئے آئے اور ٹکٹ نہ ملنے پر (ن) لیگ کی شدید مخالفت کی دھمکی دی جسکے مطابق وہ آج بکوا س کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہطاہر القادری ‘عمران خان اور شیخ رشیدجتنے مرضی دھرنے دیں لیں وہ اپنے عزائم میں ناکام ہی ہوں گے۔