لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی نے تحر یک انصاف کو پانامہ لیکس پر وزیراعظم نوازشر یف کی نااہلی کیلئے خلاف سپر یم کورٹ نہ جانے کا مشورہ دیدیا‘شاہ محمودقر یشی کے ذریعے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کو یہ پیغام دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے تحر یک انصاف کو شاہ محمودقریشی کے ذریعے مشورہ دیا ہے کہ وہ سڑکوں پر رہنا چاہتے ہیں تو سپر یم کورٹ میں نہ جائے کیونکہ جب یہ کیس سپر یم کورٹ میں شروع ہو جا ئیگا تو تحر یک انصاف کے پاس سڑکوں پر رہنے کا جواز مکمل طور پر ختم ہو جا ئیگا کیونکہ عدلیہ کہہ سکتی ہے کہ اگر ہم سے انصاف مانگ رہے تو پھر سڑکوں پر دھر نے اور احتجاج نہیں ہوگا کیونکہ ہم آئین وقانون کے مطابق کسی دبا? کے بغیر ہی کام کر یں گے تاہم عمران خان اب پیپلزپارٹی کے اس مشورے پر عمل کرتے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ آنیوالے دنوں میں ہو جا ئیگا۔