پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

(ن) لیگ کے کس اہم ترین رہنما نے وزیراعظم کی منی لانڈرنگ کی تصدیق کی ؟

datetime 19  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اورپیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت پیپلزپارٹی کے تجویز کر دہ احتساب کے قانون کو بنا کرمسائل کو حل کر سکتی ہے ‘پانامہ لیکس اور سانحہ ماڈل ٹا?ن (ن) لیگ کی قیادت کیلئے حکومت سے جانے کے بعد یہاں رہناناممکن کر دیگی ‘ حکومت پانامہ لیکس کے ٹی اوآرز معاملے کو لٹکانہ چاہتی ہے‘حکومت سے8نشستوں کا نتیجہ زیر و ہیں ‘وزیر خزانہ اسحاق ڈار خود نوازشر یف اور (ن) لیگ کی منی لانڈرنگ کی تصدیق کر چکے ہیں ‘پیپلزپارٹی ستمبر میں سڑکوں پر آسکتی ہے حکومت آئینی مدت پوری کرتی نظر نہیں آرہی ‘پیپلزپارٹی ڈاکٹر عاصم حسین اور ایان علی کے معاملے پر چوہدری نثار کے پاس گئی نہ ہی جائیں گی۔جمعہ کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں چوہدری اعتزاز نے کہا کہ (ن) لیگ پانامہ لیکس کے ٹی اوآرز کے معاملے پر اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیارنہیں جب تک حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہیں ہوگا ٹی اوآرز کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹی اوآرز کے معاملے میں بہت لچک دکھائی ہے مگر مزید لچک نہیں دکھائیں گے اور نوازشر یف کو پانامہ لیکس کاجواب دینا ہی ہوگا کیونکہ انکے پاس کوئی اور راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو پانامہ لیکس کے معاملے پر نیب سمیت کسی حکومت ادارے سے کوئی انصاف کی توقع اور اعتماد نہیں ہے بد قسمتی سے ملک میں کوئی ادارہ نہیں بن سکا اور حکومت کے رویہ کے بعدا پوزیشن کے پاس سڑکوں پر آنے کے سواکوئی آپشن نہیں کیونکہ حکمران احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں پیپلزپارٹی بھی سڑکوں پر متحر ک ہو تی نظر آئیگی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…