کراچی ( نیوزڈیسک) مسلم لیگ فنکشنل کے رکن سندھ اسمبلی امتیاز شیخ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے، انہیں سندھ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل کے ٹکٹ پر منتخب رکن سندھ اسمبلی اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے معاون خصوصی امتیاز شیخ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان لندن میں پارٹی چیئرمین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد کیا۔