بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

28اگست،تحریک انصاف کے ناراض اراکین اسمبلی پھر میدان میں کود پڑے،بڑا اعلان کردیا

datetime 19  اگست‬‮  2016 |

پشاور(این این آئی) تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے آج بنی گالا میں اپنے تحفظات دور نہ ہونے کی صورت میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان کر دیا ،صوبائی حکومت سے بہت تحفظات ہے۔ تحریک انصاف کے ناراض اراکین ایک بار پھر اپنے مطالبات کے لیے میدان میں کود پڑے ، ناراض اراکین کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس کی صدارت یاسین خلیل نے کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین خلیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہفتہ بنی گالا طلب کیا ہے جس کے بعد اپنا لائحہ عمل طے کرینگے۔ تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے کہا ہے کہ صوبائی وزراء مہینوں تک دفتر نہیں آتے ،عوام کی فلاح کیلئے جو کام ہونا چاہئے ہو نہیں ہورہا،آج عمران خان سے جائز مطالبات کے حوالے سے بنی گالا میں ملاقات کریں گے۔ناراض اراکین کا کہنا تھا کہ 28اگست کو ناراض اراکین کی جانب سے ورکرزکنونشن کا شیڈول جاری کیا جائے گا،ناراض اراکین کا کہنا تھا کہ عمران خان کے 13نکاتی ایجنڈے پرعملدآمد نہ ہونے کا خدشہ ہے ،پارٹی کے منشورپر عملدرآمد کیلئے 3سال کے جدوجہد کی ہے،وزراء مہینوں تک دفتر نہیں آتے،عوام کی فلاح کیلئے جو کام ہونا چاہئے ہو نہیں ہورہا،پارٹی کا گراف نیچے کی طرف جا رہا ہے ،احتساب کمیشن بنا لیکن بے رحم احتساب نہیں ہوا ،ناراض اراکین کے اجلاس میں ایم این اے جنید اکبر،خیال زمان،ساجد نواز اور داور کنڈی سمیت ایم پی اے قربان علی،یاسین خلیل،بابرسلیم،جمشید مہمند امجد آفریدی ، لائر فورم اور پارٹی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…