پشاور(این این آئی) پشاورکے نواحی علاقے پھندو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اکوڑہ خٹک کے مدرسہ کامہتمم بیٹے سمیت جاں بحق جبکہ اہلیہ شدید زخمی ہوگئی،ملزمان واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس کے مطابق پشاورکے علاقہ پھندومیں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اکوڑہ خٹک کے مدرسہ کے مہتمم مولانا حضرت محمدکے گاڑی کونشانہ بنایا،فائرنگ کے واقعے میں حضرت محمدبیٹے سمیت جاں بحق ہوگیا، جبکہ انکی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی،مقتول نوشہرہ سے پشاورآرہے تھے ۔پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کاواقعہ ہوسکتا ہے ،تاہم ابھی مزید تفتیش جاری ہے اورعلاقے مین سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے ۔