اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے این اے 162ساہیوال میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ڈاک کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 5ستمبر مقرر کر دی۔ جمعہ کو جاری کیے گئے نوٹیفکشن کے مطابق ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہولت قانون کے تحت صرف ان سرکاری و مسلح افواج کے ملازمین اور اہل خانہ کیلئے ہے جو اپنے فرائض کے سلسلے میں اپنے حلقہ سے باہر مقیم ہیں اس کے علاوہ قیدی اور زیرحراست افراد بھی اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ وہ پولنگ کا عملہ اور پولیس اہلکار جو اپنے پولنگ اسٹیشن سے باہر ڈیوٹی کریں گے وہ 9ستمبر تک پوسٹل بیلٹ کے ذریعے حق رائے استعمال کرنے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں اس سلسلے میں درخواست فارم متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرائے جا سکتے ہیں۔