اسلام آباد (این این آئی) فیڈرل پبلک سروس کمیشن ( ایف پی ایس سی ) انتظامیہ نے مقابلے کا امتحان دینے والوں کی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں اضافے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں کی بڑی خواہش پوری کردی اور مقابلے کا امتحان دینے والے نوجوانوں کی عمر میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سی ایس ایس کے مقابلے کا امتحان دینے والے طلباء و طالبات کی عمر کی حد میں دو سال کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کا اطلاق 2017 ء سے ہو گا جس کے بعد فریش امیدواروں کی عمر 21سے 30سال کر دی گئی ٗ سی ایس ایس کے مقابلے کے امتحانات کے قوانین میں رول 3(ii) کی مخصوص کیٹگریز کیلئے عمر کی حد 21 سے 32سال کر دی گئی ہے ۔