حیدر آباد(این این آئی) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارود اور 11 کریکر برآمد کرلئے ہیں۔حیدرآباد میں فورٹ پولیس نے ریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں بارود اور کریکر برآمد کرلئے ہیں۔ایس ایس پی عرفان بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پرریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کے دوران یوم آزادی کی رات کیے جانے والے کریکر دھماکوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی شناخت مسرورتھیبو اور نورحسن کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق کالعدم قوم پرست جماعت سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 6 کلو بارودی مواد اور 1 1کریکر بھی برآمد ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ 14 اگست کی رات حیدرآباد کے علاقے سخی عبدالوہاب شاہ فلائی اوورکے قریب کریکر حملوں میں 11 افراد زخمی ہوئے تھے ۔