لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات چار روپے 50پیسے تک سستی ہونے کا امکان ہے اس حوالے سے سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے جس میں قیمتوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق آئندہ ماہ سے پٹرول دوروپے60پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 3روپے 46پیسے ،مٹی کا تیل تین روپے ،لائٹ ڈیزل دوروپے 80پیسے جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت میں چار روپے 50پیسے تک کی کمی کا امکان ہے۔