کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کے جے آئی ٹی کے سامنے اہم انکشافات، مخالفین کو بندوق کے زور پر کچلنے کا حکم ملا، گینگ وار کارندوں کے خلاف مقدمات سابق صدر اور فریال تالپور نے ختم کرائے۔جے آئی ٹی کے مطابق عزیر بلوچ نے بتایا کہ فریال تالپور سے سینیٹر یوسف بلوچ کے ذریعے رابطہ تھا۔ فریال تالپور نے لیاری میں مخالفین کو بندوق کے زور پر کچلنے کا حکم دیا۔عزیر بلوچ نے یہ بھی بتایا کہ سرکاری مدعیت میں درج مقدمات آصف زرداری اور فریال تالپور نے ختم کرائے، سروں کی قیمت اس وقت کے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور فریال تالپور نے ختم کرائی۔جے آئی ٹی کے سامنے عزیر بلوچ نے بتایا کہ شیرشاہ میں 11 افراد قتل کئے، تو ذوالفقار مرزا ناراض ہوگئے اور کہا کہ ایک کے بدلے ایک مارو۔