کراچی( این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اب سفارتی پاسپورٹ پر سفر کریں گے۔ اس ضمن میں انہوں نے جمعرات کو سفارتی پاسپورٹ کے حصول کے لئے درخواست جمع کرادی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی اہلیہ نے بھی سفارتی پاسپورٹ کی درخواست جمع کرائی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو 100 صفحات پر مشتمل سفارتی پاسپورٹ جاری کیا جائے گا اور تین سال تک کے لئے معیاد ہوگی۔ قوانین کے مطابق گورنرز اور وزرائے اعلیٰ سفارتی پاسپورٹ کے اہل ہوتے ہیں۔ جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کم سیکورٹی میں اہلیہ کے ساتھ پاسپورٹ آفس پہنچے۔