لاہور (آن لائن نیوز ایجنسی) پنجاب حکومت نے عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ناکامی کاباقاعدہ اعتراف کر لیا ، پانچ اضلاع میں پولیو، لیڈی ہیلتھ وکررز سمیت تمام پروگرامز کونجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ْ پرائیوٹ فرمز پانچ اضلاع میں حفاظتی ٹیکوں کے پروگرامز سمیت تمام پروگرامز کی عمل درآمد کی ذمہ دار ہو ں گی ۔ اس حوالے ٹینڈز طلب کر لیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق حکومت جھنگ ، لودھراں ، خانیوال، چکوال اور پاکپتن کے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کو نجی شعبے کے حوالے کر رہی ہے اب انہی اضلاع میں جاری حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام سمیت لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو بھی نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا اس حوالے سے پیپر ورک شروع ہو گیا ہے اورٹینڈر طلب کر لیے گئے ہیں ۔