ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈی آئی خان میں ڈاکٹرز نے انوکھا ریکارڈ بناڈالا۔ موبائل فون کی ٹارچ کی مدد سے سولہ آپریشن کردیے۔ ہنگامی حالات میں ان کئے گئے تمام آپریشنز کی کامیابی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں ڈاکٹروں نے کمال کردکھایا۔ موبائل فون کی ٹارچ کی روشنی میں سولہ زندگیاں بچالیں۔ طویل لوڈ شیڈنگ اور جنریٹرکی عدم دستیابی کے باعث ڈاکٹروں نے ٹارچ کی روشنی میں سولہ کامیاب آپریشن کرڈالے۔یہ کارنامہ سرانجام دینے والے ڈاکٹرزکے مطابق آپریشن حساس نوعیت کے تھے اسی لئے فوری طورپرکرنے پڑے۔