نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر میں پاکستان میں ہونے والی سارک سربراہی کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے شرکت کرنے یا نہ کرنے بارے پالیسی فیصلہ صحیح وقت پر کیا جائے گا بھارتی میڈیا کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے آئندہ سارک سربراہی کانفرنس میں شرکت بارے فیصلہ صحیح وقت پر کیا جائے گا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اگرچہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بلوچستان میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں بارے حالیہ بیانات کے بعد دوطرفہ لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی تاہم اس کے اثرات سارک سربراہی کانفرنس پر بھی پڑیں گے یہ کہنا قبل از وقت ہے ۔