پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عافیہ صدیقی بارے امریکہ سے بڑی خبر آگئی وزیر اعظم نواز شریف کو بھی خط لکھ ڈالا

datetime 18  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی )امریکی شہریوں نے قوم کی بیٹی اور ممتازماہر تعلیم ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر باراک حسین اوباما اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے نام ایک کھلے خط میں امریکی شہریوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی ایک پاکستانی شہری ہیں جن کی امریکہ جیل میں قیدکی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔اپنے وطن اور خاندان سے ہزاروں میل دور امریکی وفاقی جیل میں ایک عشرے سے قید ڈاکٹر عافیہ کی ذہنی اور جسمانی بگڑتی ہوئی صحت اور رہائی کیلئے دل کی گہرائیوں سے فکر مند ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں، دونوں حکومتوں کیلئے اپنے خاندان کے ساتھ ڈاکٹر عافیہ کو ملانے کیلئے کئی مواقع میسر آئے تھے، مثال کے طور پر دو سال پہلے امریکی انٹیلی جنس کنٹریکٹر ریمنڈ ڈیوس نے جب بلاجواز دن کے اجالے میں دو پاکستانی شہریوں کو ہلاک کیا تھا لیکن بدقسمتی سے اس وقت کے پاکستانی رہنما ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کی کارروائی کرنے میں ناکام رہی۔امریکی شہری کی حیثیت سے ہم دل کی گہرائیوں سے اس انتہائی باصلاحیت MIT اور برانڈیز انعام یافتہ ماہر تعلیم کے لامتناہی مصائب پر کمی کے معاملے میں ہماری اپنی انتظامیہ،ماضی میں بش انتظامیہ اور اب اوباما انتظامیہ کی طرف سے تشویش میں مبتلا ہیں۔
اعلی تعلیم یافتہ مسلم خواتین پر الزامات کی ایک سیریز اور مسلسل بدسلوکی اور ملالہ یوسفزئی کی حمایت کو عالم اسلام میں ایک جنگ کے طور پر سمجھا جا رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں محض ایک پروپیگنڈہ کے آلے کے طورپر استعمال کیا جارہا ہے۔عافیہ کے بچے دس سال سے اپنی ماں سے جدائی کا دکھ سہہ رہے ہیں اور عافیہ کی رہائی کیلئے اپیلوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے عام انتخابات میں ڈاکٹر صدیقی کی وطن واپسی کیلئے اقدامات کرنے کا کہا تھا۔ اس تاریخی موقع پر، جب دونوں حکومتیں آپس کے تعلقات کو ایک نئے دور میں داخل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ قانونی فریم ورک کے اندرر ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے نتیجے میں کہ اس المناک صورت میں ایک مثبت حل کے لئے بہت مفید ثابت ہو گا۔ پاکستان اور مسلم دنیا اور خطے بھر میں امریکہ کی ساکھ کو مثبت بنانے، اعتماد تعاون کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…