بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

حامدسعید کاظمی کی گرفتاری،صبر کا پیمانہ لبریز،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 17  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ اہلسنّت جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں 30اہلسنّت جماعتوں نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ پاکستان میں بھارتی مداخلت ،مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور حامد سعید کاظمی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مہم چلائی جائیگی۔ کرپشن کے خلاف اور احتساب کے حق میں مظاہرے کئے جائیں گے۔ جمعہ 18اگست کو کرپشن ، مہنگائی ، دہشتگردی ، لوڈ شیڈنگ اور بچوں کے اغوا کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔ پاک فوج زندہ بادریلیاں اور کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی ۔ حکومت مخالف تحریک کے دوران چوکوں اور چوراہوں میں اذانیں دی جائیں گی اور مختلف شہروں دھرنے دیئے جائیں گے۔ اہلسنّت جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس جامعہ رضویہ میں چیئر مین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی زیر صدارت منعقد ہو ئی ۔اے پی سی میں 30سے زائد اہلسنّت جماعتوں اور تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اہلسنّت جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قانون ناموس رسالت میں کسی بھی طرح کی کو ئی تبدیلی برداشت نہیں کی جائیگی۔ موٹروے کی مساجد سے اتارے گئے درود و سلام کے بورڈ دوبارہ آویزاں کئے جائیں۔ حرمین شریفین کی سیکیورٹی کیلئے عالم اسلام کی مشترکہ فورس بنائی جائے۔ حکومت مقبوضہ کشمیر اور بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کے خلاف زور دار سفارتی مہم چلائے۔ سیکیورٹی فورسز اور حساس ایجنسیوں پر تنقید کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے۔ مولانا فضل الرحمن کو کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کے عمل میں تیزی لائی جائے۔ ملک میں نظام مصطفی نافذ کیا جائے کیونکہ آئین حکومت کو نفاذ شریعت کا پابند بناتا ہے۔ غیرت کے نام پر قتل کو سخت ترین جرم قرار دیا جائے۔ بچوں کے اغوا کے جرم کو دہشتگردی قرار دیا جائے۔ تحفظ پاکستان ایکٹ اور فوجی عدالتوں کی مدت میں اضافہ کیا جائے۔ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کیلئے اپوزیشن کے ٹی او آرز تسلیم کئے جائیں۔ بلدیاتی اداروں کوبااختیار بنایا جائے۔ اے پی سی سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے سنی اتحا د کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامدرضا نے کہا کہ کوئٹہ کے شہید وکلاء کے خون سے امن کے چراغ روشن ہونگے۔ پاکستان کی بقاء واستحکام کو اصل خطرہ لوٹ مار کے نظام سے ہے۔ ملک کی سلامتی کے تحفظ کیلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ مودی کے بلوچستان میں مداخلت کے اعتراف کا نوٹس لے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیلئے سول حکومت نے اپنے حصے کا کام نہیں کیا۔ حکومت مخالف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کردم لیں گے۔ قوم چوروں اور لٹیروں سے نجات کیلئے اٹھ کھڑی ہو۔ بھارت بلوچستان میں مشرقی پاکستان والی تاریخ دہرانا چاہتا ہے۔ اہلسنّت جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس سے خواجہ غلا م قطب الدین فریدی، قاضی عتیق الرحمن، سید بوعلی شاہ، مولانا محمد صدیق قادری، صاحبزادہ حسن رضا، فدا حسین ہاشمی، سید آفتاب عظیم بخاری، پیر میاں غلام مصطفی، پیر طارق ولی چشتی، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری، علامہ حامد سرفراز، مفتی مشتاق احمد نوری، صاحبزادہ مطلوب رضا، مفتی حسیب قادری، حافظ زاہد رازی اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اے پی سی میں سنی اتحاد کونسل، مرکزی جے یوپی، سنی تحریک ، نیشنل مشائخ کونسل، نظام مصطفی پارٹی،انجمن طلباء اسلام، تنظیم المساجد پاکستان، پاکستان فلاح پارٹی،سنی علماء بورڈ، انجمن نوجوانان اسلام ، جانثاران ختم نبوت، سنی یوتھ ونگ، تحریک فروغ اسلام، انجمن طلباء مدارس عربیہ ، سنی فاؤنڈیشن، انجمن خدام الاولیاء، مصطفائی جسٹس کونسل، تحریک فروغ فکر رضا، محاذ اسلامی، تحریک عوام اہلسنّت، مرکزی مجلس چشتیہ، تنظیم السعید، تحریک نفاذ فقہ حنفیہ ، تحریک فروغ عشق رسول ، بزم محدث اعظم پاکستان اور دوسری جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اے پی سی میں منظور کی گئی قراردادوں میں میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور مودی پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے۔ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی غیر منصفانہ سزا ختم کرانہیں ر ہا کیا جائے۔ بچوں کے اغوا کے بڑھتے واقعات پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیل نو کی جائے اور ممبران کا تقرر میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے۔ اہلسنّت کو ادبی کثرت کے تناسب سے اسلامی نظریاتی کونسل میں مؤثر نمائندگی د ی جائے۔ سودی نظام معیشت اور عریانی و فحاشی کا خاتمہ کیا جائے۔ نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…