اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے حکومتی موقف میں لچک تک مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ بدھ کوپارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاناما لیکس کے ٹی او آرز پر بات کرنے کا پیغام دیا تھاجس پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن نے اپنے مطالبات پر لچک دکھائی اب مزید لچک نہیں دکھا سکتے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہاکہ اجلاس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے اسپیکر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے موقف سے آگاہ کردیا۔ پاناما پیپرز کے معاملے میں اپوزیشن کا موقف واضح ہے کہ سب کا یکساں احتساب ہونا چاہیے، پاناما پیپرز پر احتساب وزیر اعظم سے شروع کیاجانا چاہیے اور اس کیلئے باقاعدہ قانون سازی بھی ہو۔ یہی موقف 19 جولائی کو تحریک انصاف کی جانب سے منعقدہ اپوزیشن کی کانفرنس میں اپنایا گیا تھااس سے قبل اسحاق ڈار کی پیش کش پر خورشید شاہ تمام اپوزیشن ارکان کو لے کر اسپیکر چیمبر پہنچے۔ جہاں اپوزیشن رہنماؤں نے اسپیکر سے کہا کہ اسپیکر حکومت کی جانب سے لچک کے مظاہرے کی ضمانت دیں تو ہم ٹی او آر پر دوبارہ بات چیت کو تیار ہیں دوسری صورت میں مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔واضح رہے کہ اپوزیشن کا موقف ہے کہ احتساب کا آغاز وزیر اعظم اور ان کے گھر والوں سے ہو جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ ٹی او آر میں وزیر اعظم کا نام شامل نہ کیا جائے۔
اب بس۔۔۔! اعتزاز احسن کے صبر کا پیمانہ لبریز،بڑا اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑااضافہ کردیا
-
کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
-
لاہور،نجی ہوسٹل پر چھاپے میں 7مرد و زن گرفتار



















































