پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

دھاندلی اور دھونس کی پیداوارنہیں چلیں گے، نواز شریف کا اقتدار ختم ہونے والا ہے‘ سینئر سیاستدان کا دعویٰ

datetime 17  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ دھاندلی اور دھونس کی پیداوار اسمبلی زیادہ دن نہیں چل سکے گی۔ یہ خود ہی جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گی کیونکہ نہ نواز شریف کا زیادہ دیر وزیر اعظم رہنے کا ریکارڈ ہے اور اب تین سال ہونے کو آئے ہیں اب ایسا لگتا ہے کہ انکا اقتدار جلد ہی ختم ہو جائے گا۔اسی طرح فاروق حیدر بھی پہلے 9 ماہ وزیر اعظم رہے اور وہ بھی زیادہ دیر تک وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔ویسے بھی اب آزاد کشمیر کے عوام یہ جان چکے ہیں کہ موجودہ حکومت عوامی مینڈیٹ چرا کر اقتدار میں آئی ہے اور جس طرح ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ملی بھگت سامنے آئی اور ن لیگ نے پہلے خواتین کی مخصوص نشست کے لئے اپنے چار ووٹ پیپلز پارٹی کو دئیے اور بعد ازاں اسی طرح دیگر نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔ کینگروو اسمبلی بنوانے کے ساتھ ساتھ ن لیگ نے جو دیگر حرکتیں کی ہیں یہ ان کے دیوالیہ پن کی عکاسی کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں کھوئی رٹہ میں پی ٹی آئی کشمیر کے رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر صدارت نثار انصر ابدالی نے کی جبکہ تقریب سے پی ٹی آئی کشمیر کے چیف آرگنائزر چوہدری ظفر انور، سابق وزیر و پی ٹی آئی کشمیر کے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری رفیق نیر ، چوہدری یوسف آف دھنہ، چوہدری جاوید شاہد ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ن لیگ نے آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں دھاندلی کرکے عوامی مینڈیٹ چرایا ہے اور عوام اب جان چکے ہیں کہ یہ کینگروو اسمبلی ہے اور یہ زیادہ دیر نہیں چل سکے گی۔ اس سے قبل آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کوٹلی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنوں نے انتخابات زبردست طریقے سے لڑے لیکن دھاندلی کی باعث پی ٹی آئی کشمیر کو سازش کے تحت ہرایا گیا۔ جلد ہی ددھاندلی کے سارے ثبوت سامنے آجائیں گے تو اس کینگروو اسمبلی کی کوئی اہمیت نہیں رہے گی۔اس موقع پر سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محبوب، حنیف ایڈووکیٹ۔ مظہر کاظمی، چوہدری ساجد ایڈووکیٹ آف جونا، چوہدری ظہیر عباس، انور شہزاد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…