جمعرات‬‮ ، 26 جون‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے آفس پر چھا پہ اہم گر فتاریا ں

datetime 17  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی )کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گلستان جوہر میں ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس میں چھاپہ مار کر چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ گلستان جوہر میں ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مار کر چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جس میں ایم کیو ایم کے سیکٹر ممبر اور دیگر ذمہ داران شامل ہیں۔ چھاپے کے خلاف ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شاہراہ فیصل تھانے کے سامنے احتجاج شروع کر دیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے مذاکرات ناکام رہے جس کے بعد بھی شاہراہ فیصل پر احتجاج جاری رہا۔ احتجاج کے باعث شاہراہ فیصل اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام رہا۔ ایم کیو ایم کے احتجاج میں متحدہ کے رہنما عامر خان، کنور نوید جمیل، شاہد پاشا اور امین الحق سمیت دیگر شامل ہیں۔ ‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…