جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

ملتان میٹرو بس لاہور سے بھی آگے نکل گئی،پراجیکٹ منیجر کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 16  اگست‬‮  2016 |

ملتان( آئی این پی) ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے اسٹیشنز پر برقی زینے (ایسکالیٹر) لگا دیئے گئے۔پراجیکٹ منیجر شینڈلر محمدفرقان کے مطابق یہ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے جدید ترین برقی زینے ہیں جو کہ یورپ سے درآمد کئے گئے ہیں۔ ہر برقی زینے میں ایک گھنٹے میں 10 ہزار افراد کو بس اسٹیشن کی برج تک پہنچانے کی استعداد موجود ہے۔ ایوان صدر وزیر اعظم سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ اور پاکستان کی بڑی نجی عمارتوں کے علاوہ فرانس کی سب سے بلند عمارت میں بھی اسی ادارے کے برقی زینے نصب کئے گئے ہیں۔یہ بات پراجیکٹ مینجر شینڈلر (Schindler) محمد فرقان نے میٹرو بس اسٹیشنز پر لگنے والے برقی زینوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ میٹرو اسٹیشن بی سی جی چوک پرپانچ چونگی نمبر 9 پرچار جبکہ دیگر میٹرو اسٹیشنز پر تین تین برقی زینے لگائے جانے کا پلان بنایا گیا ہے۔ میٹرو بس اسٹیشن بی سی جی چوک، چونگی نمبر 6 اور نشیمن کالونی کے علاوہ باقی تمام اسٹیشنز پر برقی زینے لگا دیئے گئے ہیں۔ میٹرو بس اسٹیشن چونگی نمبر 9 پر دو برقی زینے لگا دیئے گئے ہیں جبکہ 2 مزید نصب کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ برقی زینوں کی تنصیب کنٹرول یونٹ کمیونی کیشن اور ٹیسٹنگ کے بعد انہی میٹرو بس انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا۔ محمد فرقان نے بتایا کہ ہر برقی زینے پر سینسر نصب کیا گیا ہے اور کسی رکاوٹ یا خاتون کا دوپٹہ الجھنے پر یہ آٹو میٹک رک جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ برقی زینے میں صفائی کیلئے آٹو کلینگ سسٹم اور مشینوں کی حفاظت کیلئے آٹو لبریکیشن سسٹم لگایا ہے۔ یہ سسٹم لاہور میٹرو بس اسٹیشنز پر لگائے برقی زینوں میں نہیں ہے وہاں یہ کام مینول طریقے سے انجام دیئے جاتے ہیں۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…