کراچی(این این آئی)شجاع خانزادہ پرحملہ،چار دہشت گردگرفتار،اگلا ٹارگٹ کیاتھا؟ انکشاف نے کھلبلی مچادی-ملزمان ہائی پروفائل اغوا اور دہشتگردی کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے-پولیس کے اسپیشل انیوسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو) اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 4دہشت گردوں کو گرفتار کر لیاہے ۔اس ضمن میں منگل کوایس ایس پی ایس آئی یوفاروق اعوان نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایس آئی یو نے حساس ادارے کے ہمراہ ڈسکو بیکری گلشن اقبال کے قریب کارروائی کی اور کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاہے ۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں اظہرحسین ، عبدالعدیل ، ابوسفیان اور سید عالم شامل ہیں ۔ گرفتار دہشت گرد جعلی پولیس موبائل اور وردی استعمال کر کے قتل ، اغوا اور بھتہ خوری کی وارداتیں کرتے تھے ۔فاروق اعوان نے بتایا کہ وارداتوں سے حاصل رقم سے دہشت گردی کے لئے گولہ بارود اور اسلحہ خرید تے تھے ۔ ملزمان تماچی ویب سائٹ کے اشتہارات کے بہانے گھروں میں گھس کر ڈکیتی کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کسی اعلی شخصیت کے اغوا یا دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے ابو سفیان گروہ کا سرغنہ ہے اور وہ سکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث ہے جبکہ اس نے سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا۔ملزمان قتل، بھتہ خوری، ڈکیتی اور اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہیں اس کے علاوہ ملزمان ہائی پروفائل اغوا اور دہشتگردی کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان جعلی پولیس موبائل اور وردیاں پہن کر وارداتیں کرتے تھے جبکہ ویب سائٹس پر اشتہارات دیکھ کرگھر دیکھنے کے بہانے گھروں میں ڈکیتیاں بھی کرتے تھے۔
شجاع خانزادہ پرحملہ،چار دہشت گردگرفتار،اگلا ٹارگٹ کیاتھا؟ انکشاف نے کھلبلی مچادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
عام تعطیل کا اعلان















































