ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایان علی کا معاملہ،چوہدری نثارپرسنگین الزام عائد کردیاگیا

datetime 16  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)چوہدری نثار علی خان کو صرف افراد نظر آرہے ہیں ،ان میں ایک ڈاکٹرعاصم حسین ہیں اور دوسری ایان علی ہے،سردار لطیف کھوسہ کا الزام،سندھ ہائی کورٹ میں معروف ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ دینے والا بینچ ہی سماعت کرے گا ۔ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایان علی کو انسپکٹر اعجاز قتل کیس میں پھنسایا جارہا ہے ۔سپریم کورٹ نے ایان علی کی درخواست 2ہفتے میں نمٹانے کا حکم دیا تھا لیکن وفاقی حکومت کے کسی نمائندے سے ایان علی کا بیان ریکارڈ نہیں کیا ۔کیس کی مزید سماعت 18اگست کو جسٹس احمد علی ایم شیخ پر مشتمل بینچ کرے گا ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوےء سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بازاری زبان استعمال کررہے ہیں ۔ان کا کھال اتارنے سے متعلق بیان وکلاء کی توہین ہے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کو صرف افراد نظر آرہے ہیں ،ان میں ایک ڈاکٹرعاصم حسین ہیں اور دوسری ایان علی ہے ۔حکمرانوں نے اپنے بچوں کی تجوریاں بھرلی ہیں لیکن چوہدری نثار علی خان پانامہ لیکس کے حوالے سے کسی تحقیقات کے لیے تیار نہیں ہیں ۔پش اپس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سردار لطیف کھوسہ جذباتی ہوگئے اور کہا کہ ملک کا بچہ بچہ مقروض ہے اور حکمران پش اپس کی باتیں کررہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…