جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

پی آئی اے کی پریمیئر سروس ،پہلی پرواز نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

datetime 16  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی پریمیئر سروس کے تحت پہلی پرواز لندن سے مقررہ وقت سے 15منٹ قبل لاہور ائیرپورٹ پر پہنچ گئی ، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور کرکٹر احمد شہزاد سمیت 222مسافر نئی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے ،پی آئی اے کی پریمیئر پرواز لاہور سے لندن بھی روانہ ہو ئی جس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی سفر کیا ،وہ عملے اور مسافروں سے گھل مل گئے۔۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی نئی شروع ہونے والی پریمئیر سروس کے تحت پہلی پرواز پی کے 758مقررہ وقت سے 15منٹ پہلے ہی لندن سے لاہور پہنچ گئی ۔پرواز کے ذریعے 222 مسافر نئی سروس کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچے جن میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور کرکٹر احمد شہزاد بھی شامل تھے ۔پریمئیر سروس کی پہلی پرواز کی لندن سے لاہور آمد پر پی آئی اے کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ خرم مشتاق نے مسافروں کا استقبال کیا۔ جبکہ جنرل منیجر پبلک ریلیشنز دانیال گیلانی، منیجر پی آر یاسمین ہارون، ڈسٹرکٹ منیجر سلیم شاہانی ، سٹیشن منیجر لاھور طارق مجید، منیجر حج آپریشنز لاھور صابر حسین، سینئر افسر تنویر قاسم اور عرفان باسط بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن پائلٹ کا کہنا تھا کہ دوران پرواز عملے اور مسافروں کا پریمئر سروس سے سفر کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، پی آئی اے فلائیٹوں کے لیے سری لنکن جہاز اور عملہ استعمال کرنے سے پاک سری لنکا رابطے مضبوط ہوں گے ، امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں اس سروس کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔سابق چیف افتخار محمد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اور ترقی کرے ، دوران پرواز مہمان نوازی بہت اچھی تھی، تمام مسافر بہت خوش دکھائی دیئے، قومی ایئرلائنز کے بیڑے میں نئے جہازوں کا اضافہ خوش آئند ہے ، دوران پرواز لندن سے لاھور مسافروں کو بہترین انٹرٹینمنٹ فراہم کی گئی۔قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ مجھے بہت کم موقع ملا ہے کہ قومی ایئرلائنز کی پروازوں پر غیر ملکی سفر کیا ہو ، لندن سے لاہور سفر کے بعد تہیہ کر لیا ہے کہ آئندہ پی آئی اے ہی سے سفر کروں گا۔دوران پرواز طیارے کا ماحول بہت اچھا تھا ، بزنس کلاس کے مسافروں کو شاہانہ انداز میں سروس فراہم کی گئی ، پی آئی اے کا معیار بہت بہتر ہوا ہے، قومی ایئرلائنز کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتا ہوں۔لاہور سے جانے والی پہلی پریمئیر پرواز کے ذریعے 266مسافروں نے لندن کے لیے سفر کیا ۔ پی آئی اے کی لاہور سے لندن جانے والی پہلی پریمئیر سروس فلائیٹ کے ذریعے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے بھی سفر کیا۔لندن روانگی سے پہلے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق پرواز کے عملے اور مسافروں سے گھل مل گئے، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت صرف تین طیاروں تک پریمئیر سروس کو محدود نہیں رکھے گی ۔ حکومت پر تنقید کرنے والی سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی بہتری میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…