اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ نگار نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک ہی فیلڈ مارشل تھے اور وہ جنرل ایوب خان تھے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ایوب خان کو کسی نے فیلڈ مارشل بنایا نہیں تھا بلکہ انہوں نے خود اپنے آپ کو فیلڈ مارشل کا اہل قرار دیا اور خود ہی بحیثیت کمانڈر انچیف یہ عہدہ لے لیا۔ سینئر صحافی شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل اس وقت تک با اختیار رہ سکتا ہے جب تک وہ کمانڈنگ پوزیشن میں ہو۔
شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ اگر فیلڈ مارشل کمانڈنگ پوزیشن میں نہ ہو تو یہ عہدہ نمائشی سے زیادہ کچھ نہیں۔ شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ اب ایک بار پھر ملک میں فیڈل مارشل بنائے جانے کی خبریں سرگرم ہیں۔فیلڈ مارشل ایک اعزازی عہدہ ہوتا ہے جو اس جنرل کو دیا جاتا ہے جس نے ملک کیلئے غیر معمولی خدمات سر انجام دی ہوں۔ کوئی غیر معمولی کام کیا ہو۔فیڈل مارشل کو 5 سٹار جنرل بھی کہا جاتا ہے۔ آرمی چیف اور جوائنٹ چیف کو فور سٹارز جنرلز ہی کہا جاتا ہے ۔ صرف فیڈل مارشل کا عہدہ 5 سٹار ہوتا ہے۔
فیلڈ مارشل کون ہوتا ہے اور یہ عہدہ کسے دیا جاتا ہے؟ ایوب خان کیسے فیلڈ مارشل بنے؟سینئر تجزیہ نگار کا بڑا دعویٰ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں