لاہور (آن لائن) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ر) زاہد سعید نے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں ماہانہ دس ہزار روپے اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے بتایا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری نے یہ نوٹیفکیشن وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سمری منظور کیے جانے کے بعد جاری کیا ہے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو یہ رقم خصوصی الاؤنس کی شکل میں دی جائے گی جس کی سمری سیکرٹری خزانہ پنجاب نے منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیج رکھی تھی۔