بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے صبر کا پیمانہ لبریز،وزیراعظم کیخلاف بڑا قدم اُٹھالیا،حکومت کا شدید ردعمل

datetime 15  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مبینہ کرپشن کرنے پرپی ٹی آئی نے وزیراعظم کی نا اہلی کا ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرادیا ہے ۔ پیر کو تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈڑ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔ وفد میں شیریں مزاری، منزہ حسن، علی محمد، عارف علوی اور دیگر ارکان قومی اسمبلی شامل تھے۔ تحریک انصاف کے ارکان نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کرایا۔ریفرنس میں وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک جائیدادوں کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کا ریفرنس دو سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جسے نعیم بخاری نے تیار کیا ہے جس کے ساتھ مختلف دستاویز اور شواہد بھی منسلک ہیں۔ ریفرنس دائر ہوتے وقت نجی میڈیا کو اسپیکر چیمبر تک رسائی نہیں دی گئی۔ ریفرنس دائر کرنے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملاقات کیلئے وقت دینے پر اسپیکر کے شکر گزار ہیں مگر انھوں نے دہرا معیار اپنایا۔ عمران خان کیخلاف حکومتی ریفرنس دائر کرتے وقت نجی میڈیا کو اپنے چیمبر تک رسائی دی مگر اب میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت پاناما لیکس کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں ٗپاناما لیکس کا انکشاف تحریک انصاف یا کسی پاکستانی جماعت نے نہیں کیا۔ وزیراعظم کے خلاف ریفرنس آرٹیکل تریسٹھ کی ذیلی شق دو کے تحت دائر کیا گیا ہے ٗریفرنس دائر کرنے کی منظوری تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی نے دی تھی۔ ایک سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سڑکوں پر احتجاج کا فیصلہ اپوزیشن کی جماعتوں سے مشارت سے کیا گیا کیونکہ ٹی او آرز پر حکومت اور اپوزیشن کی آٹھ نشستیں بے سود ثابت ہوئیں۔ حکومت نے اب بھی دعوت دی تو اپوزیشن کے ٹی او آرز پر بات ہو سکتی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس منگل کی شام بنی گالہ میں ہو رہا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی ٗ اختلافات چلتے رہتے ہیں آج بھی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مفاہمت کیلئے تیار ہیں۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے تین سال میں اقدامات کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ عمران خان کواپنے اقدامات پرنظرثانی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی مضبوطی ایک مستحکم وفاق کی ضمانت ہے، آج بھی سب کیساتھ مفاہمت کے لئے تیار ہیں، وزیراعظم نے اپوزیشن کو منا کر ایک نئی پارلیمانی تاریخ رقم کی ہے۔وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کے بازو ان کے آزمائے ہوئے ہیں۔ نوازشریف کے خلاف ریفرنس کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…