پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ملا منصور اختر کی پاکستان میں ہلاکت مشکوک ہوگئی،ایرانی سفیر نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 15  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پاکستان میں ایران کے سفیرمہدی ہنر الدوست نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی ایران اپنی سیکورٹی سمجھتا ہے،پاکستان میں کسی بھی بے چینی کااثرات ایران پر پڑسکتے ہیں، کوئٹہ ڈرون حملے میں مارے جانے والے کے پاسپورٹ پر نام ولی محمد تھا ایسے میں کیسے کہ سکتے ہیں کہ ماراجانے والاطالبان امیر ملا منصور اختر تھا،ولی محمد یا ملا منصور اختر کے ایران سے آنے کوئی شواہد نہیں ملے، پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں ایرانی سفیر کاکہنا تھا کہ کوئٹہ ڈرون حملے میں مارے جانیوالے شخص کا پاسپورٹ ولی محمد کینام سے تھا،کس طرح کہہ سکتے ہیں ہلاک ہونیوالا ٹی ٹی پی چیف ملا اختر ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایسے شواہد نہیں ملے کہ ملااختر منصوریا ولی محمد ایران سے آرہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے پاسپورٹ پر ایران کا ویزہ نہیں لگا تھا،مہدی ہنرالدوست کا کہنا تھا کہ پاکستانی اکانومی بڑھانے کے خواہاں ہیں ،ایرانی سفیر نے گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے کہا اس منصوبے سے پاکستان کی معشیت کو فائدہ پہنچے گا اور منصوبے کی راہ میں حائل تمام تر رکاوٹیں دور کر دی ہیں ،چار بہار بندرگاہ اور بھارت کے ساتھ رجارت کے حوالے سے کچھ غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں اور اس حوا لے سے جو اعداد وشمار بتائے جائے ہیں وہ حقائق کہیں زیادہ ہیں۔پاکستان کی سیکورٹی ایران اپنی سیکورٹی سمجھتا ہے ،اس سے قبل ایرانی سفیر نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور گورنر اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات بھی کی ۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…