اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد مفتی عبدالقوی روپوش ہوگئے ہیں ان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتول ماڈل قندیل بلوچ کے قتل میں نامزد مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو مقتول قندیل بلوچ کے والد کی درخواست پرعدالتی حکم کے مطابق مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا تاہم ان سے تفتیش کے لئے جب رابطہ کیا گیا تو ان کا موبائل بند تھا اور وہ اپنی رہائش گاہ میں بھی موجود نہیں، ایسا لگتا ہے جیسے مفتی عبد القوی شہر سے فرار ہو گئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق پولیس نے مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کے لئے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں اوران کی روپوشی کے بعد ان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جلد ہی مفتی عبدالقوی کو گرفتار بھی کرلیا جائے گا ۔
قندیل بلوچ قتل کیس, مفتی عبد القوی فرار ‘ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان کو پمز ہسپتال لایا گیا تو کیا صورتحال تھی؟ مزید تفصیلات سامنے آ گئیں
-
فرح یوسف نے علیحدگی کے معاملے پر لب کشائی کر دی
-
شب برات کی تعطیل کے بارے میں اہم خبر
-
مصر کے اہرام کیسے تعمیر ہوئے؟سائنسدان راز جاننے میں کامیاب
-
بیرسٹر گوہر کا اجازت کے باوجود عمران خان سے ملاقات سے انکار
-
رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تیاری کرلی گئی
-
کیپٹن (ر)صفدر کا بیٹے کی شادی پر مریم نواز کے ساتھ تصویر نہ بنوانے کے سوال پر دلچسپ جواب
-
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
آسمان سرخ ہو گیا، دنیا کے لیے وارننگ
-
نئے کرنسی نوٹس کی تیاری آخری مرحلے میں داخل، اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
-
رمضان سے قبل ملازمین کے الاؤنسز بارے بڑی خوشخبری
-
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
-
پی ٹی اے کا سمیںبند کرنے کا انتباہ جاری















































