اسلام آباد (این این آئی)سابق بھارتی وزیر اور نیشنل کانگریس کے ممبر مانی شنکر ایار نے حالیہ سارک وزراء داخلہ کانفرنس کے دوران بھارتی وزیرِداخلہ راج ناتھ سنگھ کے طرزِعمل اور اس کے نتائج پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ راج ناتھ سنگھ نے جنوبی ایشائی تنظیم برائے علاقائی تعاون کو تنظیم برائے تنازعہ بنا دیا۔ حالیہ سارک کانفرنس میں واضح طور پر پاکستان کا پلڑا بھاری رہا۔ بھارتی وزیرِداخلہ راج ناتھ نے جو کچھ کہا اس میں نہ توسارک کے باقی ممالک کوکوئی دلچسپی تھی اور نہ ہی بین الاقوامی سطح پر اس کو کوئی پزیرائی حاصل ہوئی حتی کہ امریکہ کے بیان میں بھی پاکستان اوروزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کے موقف کی واضح تائید نظر آئی۔ حالیہ سارک وزراء داخلہ کانفرنس کے حوالے سے مانی شنکر ایار کا مضمون بعنوان کس طرح راج ناتھ کے دورے نے پاکستان کو واضح برتری فراہم کی ۔