ٹانک(مانیٹرنگ ڈیسک )جنر ل آفیسر کمانڈنگ 9 ڈویژن میجر جنر ل خالد جاوید نے کہا ہے کہ پاک چین راہدار ی منصوبہ کی حفاظت کی ذمہ داری پاک فوج کے ذمہ ہے اور منصوبہ کو ہر صورت کامیا بی سے مکمل کیا جائے گا۔ ملک کے اند ر اور باہر موجود پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے مٹھی بھر شر پسند عنا صر کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم اتنی کمزور نہیں کہ وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیا ب ہو سکیں۔وہ سراروغہ میں منعقدہ یوم جشنِ آزادی کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی قدر و قیمت صرف وہی قومیں جانتی ہیں جو غلا می کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ پاک فو ج اور محسود قبائل کی ناقابلِ فراموش قربانیوں کے باعث جنوبی وزیرستان میں امن کا قیا م عمل میں لا یا گیا ۔
مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو ئی کہ قبائل کی نئی نسلوں نے کلاشنکوف کی بجائے قلم کو ترجیح دی ۔ وہی قومیں ترقی کر تی ہیں جو تعلیم اور ہنر کو اپناتی ہیں ۔ امن کی بحالی کے بعد جنوبی وزیرستان میں تعلیم وصحت کے مراکز اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جا ل بچھایا گیا جس کا مقصد قبائلیوں کی معاشرتی اور معاشی زندگی مزید بہتر بنا نا ہے۔ جنوبی وزیرستان کے متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور ترقی میں غیر سرکاری تنظیموں نے اہم کر دار ادا کیا اور ضمن میں ایل ایچ او اور دیگر این جی او ز کا کر دار قابلِ ستائش ہے۔ اس سے قبل یوم آزادی کی تقریب میں ملی نغمے، کھیلوں کے مقابلے اور مختلف دلچسپ کر تب پیش کئے گئے اور قبائلیوں نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص اتن کر تے ہوئے اپنے ملک سے محبت کا اظہار کیا ۔ اپنے خطاب کے دورا ن قبائلی مشران نے کہا کہ پاک فوج کی کو ششوں کے باعث جنوبی وزیرستان میں امن بحال ہوا جسے قائم رکھنے کے لئے محسود قبائل کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے۔
پاک چین راہدار ی منصوبہ, پاک فوج کے اعلیٰ عہدیدار نے زبردست خوشخبری سنا دی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں