منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

قربانیاں دینے والوں کوآج بھی یاد کررہے ہیں،وزیراعظم نوازشریف کایوم آزادی کے موقع پر پیغام

datetime 13  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ قربانیاں دینے والوں کوآج بھی یاد کررہے ہیں، جب تک زندہ ہیں پاکستان کی سلامتی، بقا اور استحکام کے لیے ہر دنیاوی مفاد کو قربان کریں گے،اہلِ کشمیرکی نئی نسل نے،ایک نئے جذبے کے ساتھ آزادی کا عَلم اٹھایا ہے۔میں اس سال 14اگست کو آزادی ء کشمیر کے نام کر تا ہوں۔یوم آزادی کے موقع پرقوم کے نام پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ اس سال 14اگست کادن، روایتی مسرت کے ساتھ ،دکھ کے گہرے احساس کو بھی اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے۔کوئٹہ کے شہدا کا غم ابھی تازہ ہے۔ آج ہم اْن شہدا کو بھی یاد کر رہے ہیں جنہوں نے اس آزادی کو قائم رکھنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔یہ دن پاکستانی قوم کے اس عزم کے ساتھ طلوع ہورہا ہے کہ پاکستان اللہ کے فضل سے ہمیشہ قائم رہے گا۔1965 ء کا جذبہ آج بھی اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ زندہ ہے، جب پاکستان کی افواج اورعوام نے ایک ساتھ دشمن کا سامنا کیا تھا۔ یہ یومِ آزادی اس وجہ سے بھی یاد گار ہے کہ اِن دنوں مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا جذبہ اپنے عروج پر ہے۔اہلِ کشمیرکی نئی نسل نے،ایک نئے جذبے کے ساتھ آزادی کا عَلم اٹھایا ہے۔میں اس سال 14اگست کو آزادی ء کشمیر کے نام کر تا ہوں۔میں اسے ان اہلِ کشمیر کے نام کر تاہوں جنہوں نے ریاستی جبر کا مقابلہ کیا مگر آزادی کے جذبے کوزندہ رکھا۔وزیراعظم نے کہاکہ آزادی کا حصول جتنا مشکل ہے اس کی حفاظت اس سے زیادہ مشکل ہے۔ قائد اعظم کی قیادت نہ ہوتی تو پاکستان کا قیام ممکن نہ ہوتا۔اگر ہماری افواج، سلامتی کے ادارے،پولیس اور عوام اس کے لیے اپنا خون نہ دیتے تو اس کی بقا اور سلامتی ممکن نہ ہوتی۔ اگست کے مہینے میں جہاں ہم قائد اور تحریکِ پاکستان کے راہنماؤں اور کارکنوں کو یاد کرتے ہیں، وہاں اْن شہدا کی یاد کے چراغ بھی ہمارے دلوں میں روشن ہو جاتے ہیں،جو وطن کے لیے جان دے کر امَر ہوگئے ہیں۔ محمدنوازشریف نے کہاکہ آج ہم اپنے ان سب شہدا کو یاد کر رہے ہیں۔ یہ ریاست کے ہر شعبے میں ہیں۔ یہ ہر سیاسی جماعت میں ہیں۔ یہ ہر طبقہ زندگی میں ہیں۔ یہ ہر مسلک میں ہیں۔ یہ ہر مذہب میں ہیں۔ یہ سب پاکستانی ہیں۔یہ ایک قوم کے افراد ہیں۔ ہم اپنے ان شہدا کو خراجِ تحسین پیش کررہے ہیں۔ ہم ان کی روحوں کو سلام پیش کر رہے ہیں۔یہ سب اس بات کاا علان کر رہے ہیں کہ قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ آج کے دن ہم نے عہد کرنا ہے کہ جب تک زندہ ہیں۔ پاکستان کی سلامتی، بقا اور استحکام کے لیے ہر دنیاوی مفاد کو قربان کریں گے۔ہم شہدا کی اس روایت کو آگے بڑھائیں گے کہ ہمارے بعد ،دنیا ہمارے حق میں وہی شہادت دے جوآج ہم اپنے شہدا کے لیے دے رہے ہیں۔ خدا آپ کا حامی و ناصر ہو!

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…