پشاور(این این آئی) کوہاٹ میں سیکورٹی خدشات کی بناء پر چودہ اگست کی تقریبات منسوخ کردی گئیں،سرکاری اسکولوں کی تعطیلات بھی پندرہ سے بائیس اگست تک بڑھا دی گئیں ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں سیکورٹی خدشات کی بناء پرچودہ اگست کی تمام تقریبات منسوخ کردی گئیں ہیں ،شہر کے داخلی و خارجی راستوں پرچیک پوسٹوں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا،ذرائع کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب محدود پیمانے پرہوگی،دوسری جانب سے سرکاری سکولوں کی تعطیلات بھی بائیس اگست تک بڑھا دی گئیں ہیں۔