منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد میں ہلچل، حسا س ادارےٍ حرکت میں آگئے،دھڑا دھڑ گرفتاریاں

datetime 13  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارا لحکومت میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروںٍ کے افسران و جو انو ں کا تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا کے علا قوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران55مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، اسلحہ معہ ایمو نیشن ،08 موٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لیے گئے، مشتبہ افراد کو متعلقہ تھانہ میں منتقل کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ انڈ سٹر یل ایریا کے علاقوں میں پولیس، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں نے فیض آ باد اور گر دو نو اح میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران55مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تھا نہ منتقل کیا گیا ہے جہاں سے ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور08موٹر سائیکل بغیر کاغذات کے بھی قبضہ پولیس میں لی گئی, ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…